ہوناور:18؍مارچ (ایس اؤ نیوز)ہوناور پولس تھانہ حدود کے اگرہارہلدی پور دیہات میں شری مہا گنپتی مندر کی مورتی کے زیورات کے چوری معاملے کو ہوناور پولس نے سلجھاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور زیورات بھی ضبط کرلینے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
مندر میں زیورات کی چوری کرنے والے ملزم کی شناخت ہوناور تعلقہ سونارکیری کرکی کے مکین انیل وینکٹیش رائیکر (33) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس نے ملزم انیل کو منڈیا ضلع کے شری رنگا پٹن سے گرفتارکرتے ہوئے 84ہزارروپئے مالیت کے 21گرام وزنی زیورات اور ایک موبائیل کو ضبط کرلیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالت نے ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے۔
خیال رہےکہ یکم مارچ 2021کی دوپہر ایک بجے سے لے کر رات 8بجے کے درمیان مہاگنپتی مندر کی مورتی کے زیورات کی چوری کے متعلق گنپتی سبھاہت نے ہوناور پولس تھانے میں شکایت درج کی تھی۔ کیس درج کرلینے کے بعد پولس ملزم کی تلاش میں سرگرم ہوگئی تھی۔ ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراج ، ایڈیشنل ایس پی بدری ناتھ اور بھٹکل ڈی وائی ایس پی بیلی اپا کی رہنمائی میں ہوناور تھانہ انسپکٹر شری دھر ایس آر کی قیادت میں ہوناور پی ایس آئی ششی کمار ، ساویتری نایک سمیت پولس عملہ کارروائی میں شریک تھا۔